محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد

پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے ای ڈی او ایجوکیشن نے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں

ہفتہ 28 مئی 2016 21:31

محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے ..

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء ) اطلاعات ہیں کہ محکمہ تعلیم پنجاب بہاول پورنے گرمی کی شدت کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے ای ڈی او ایجوکیشن نے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہر سال پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگا دیئے جاتے ہیں لیکن اس سال گرمی کی شدت کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ سکول کو سمر کیمپ نہیں لگانے دیا جائے گا اورسمر کیمپ کے نام پر پرائیویٹ سکولوں کوزائد فیسیں وصول کرنے کی اجازت ہر گزنہیں دی جائیگی، خلاف ورزی کرنیوالے سکولوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

سکولوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :