پاناما لیکس کااہم حصہ سمجھی جانے والی لاء فرم موزیک فانسیکا کا3 دفاتر بند کرنے کا اعلان

دفاتربند کرنیکافیصلہ نیٹ ورک مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، صارفین کیلئے خدمات جاری رکھی جائیں گی،اعلامیہ

ہفتہ 28 مئی 2016 21:47

پاناما لیکس کااہم حصہ سمجھی جانے والی لاء فرم موزیک فانسیکا کا3 دفاتر ..

پانا ما سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) پاناما لیکس کااہم حصہ سمجھی جانے والی لاء فرم موزیک فانسیکا نے اپنے تین دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موزیک فانسیکا نے برطانیہ کے زیر انتظام علاقوں جرسی، آئل آف مین اور جبرالٹر میں 20 سالوں سے قائم اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرم کی جانب سے جا ری ایک اعلامیہ کے مطابق دفاتربند کرنیکافیصلہ نیٹ ورک مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔جبکہ اس دوران صارفین کیلئے خدمات جاری رکھی جائیں گی۔ پاناما لیکس کے معاملے پر برٹش ورجن آئرلینڈ میں موزیک فرانسیکا بھی تفتیش میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :