کوئٹہ، پیپلز پارٹی کے سابق رہنما علی سمالانی پارٹی سے مستعفی ہو کر ایم کیو ایم میں شامل

ہفتہ 28 مئی 2016 22:20

کوئٹہ، پیپلز پارٹی کے سابق رہنما علی سمالانی پارٹی سے مستعفی ہو کر ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما علی سمالانی پارٹی سے مستعفی ہو کر ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایم کیو ایم کے رہنماؤں جنت گل کاکڑ اور سلیم اختر ایڈووکیٹ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ میں گزشتہ6 سال سے ایم کیو ایم سے ہمدردانہ طور پر وابستہ رہا ہو اور میں نے ملک کے سیاسی نظام اور سیاسی پارٹیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور آج اس نتیجے پر پہنچا ہو کہ متحدہ قومی موومنٹ ہی ملک کی واحد نظریاتی تحریک ہے جس کے کارکن ثابت قدمی سے اس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں قائد تحریک الطاف حسین نے11 جون1978 کو نظریاتی تحریک کے قیام کا اعلان کر کے مظلوم ومحکوم عوام کو جگایا اور حقیقت پسندی ، عملیت پسندی کا نظریہ دے کر متوسط طبقے کے لو گوں کو ان کا جائز مقام دلایا 1987 کے بلدیاتی انتخابات اور1988 ،1990 کے انتخابات میں غیر نوجوانوں میں ایوام میں بھیجا ایم کیو ایم روز اول سے ہی پروپیگنڈوں کا شکار رہی ہے تاکہ لوگ الطاف حسین سے بد ظن ہو سکے انہوں نے کہا کہ میں باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم اعلان کر تا ہوں اور ایم کیو ایم کو بلوچستان کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے کردار ادا کرونگا۔