آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیا

سابق صدر اس مرتبہ دبئی میں طویل قیام کریں گے، ملکی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے،پارٹی ذرائع

ہفتہ 28 مئی 2016 22:28

آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیاہے،اگلے ہفتے اہم پارٹی رہنما ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور آصف زرداری سے ملاقات کے لیئے دبئی پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کافی دنوں بعدہفتہ کو لندن سے دبئی پہنچے ،پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صابق صدر اس مرتبہ دبئی میں طویل قیام کریں گے اور دبئی میں بیٹھ کر ملکی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔

سابق صدر سے ملاقات کے لیئے پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی وزرا اگلے ہفتے سے دبئی پہنچنا شروع ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ،سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف ،سیدیوسف رضا گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اب تک کیے جانے والے اقدامات سے سابق صدر کو آگاہ کیا جائے گا اور پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال سے متعلق پارٹی پالیسی پر تفصیلی غور و خوص کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :