آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے شہبازشریف اور چودھری نثار کی ملاقات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 22:48

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے شہبازشریف اور چودھری نثار کی ملاقات

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے شہبازشریف اور چودھری نثار کی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آرمی چیف راحیل شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان میں ڈرون حملے اور اسکے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔