کراچی،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، دوپولیس اہلکاروں سمیت 3زخمی

ہفتہ 28 مئی 2016 22:52

کراچی،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، دوپولیس اہلکاروں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کاؤنٹرٹیرازم (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دوپولیس اہلکاروں سمیت 3زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کو خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں چھاپہ مارکارروائی کی ،دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گردزخمی ہوگئے ، جنہیں زخمی حالت میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تاہم دونوں دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت محمدخان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق دہشت گردقتل اقدام قتل ،بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا ۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے ۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکرجھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔مقابلے میں دو پولیس اہلکاراورایک راہ گیر بھی زخمی ہوگئے ۔جن کی شناخت زخمی اہلکاروں میں محمدشہزاد،حسن اورراہگیرمجیدکے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس نے فرارہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :