سبز مرچ کے کوڑھ کی بیمار ی سے بچاؤ کیلئے سفارش کر دہ زہر کا سپرے کریں،زرعی ماہرین

پیر 30 مئی 2016 12:43

سلانوالی۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء)زرعی ماہرین نے سبزمرچ کے کاشت کار وں کوہدایت کی ہے کہ و ہ مرچ کے کوڑ ھ کی بیمار ی سے بچاؤ کیلئے محکمہ زراعت کے سفارش کردہ زہر استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ مرچ کے کوڑھ کی بیماری ابتدائی پھل پر گول گہر ے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جس سے پھل درمیان سے سیا ہ ہو جاتا ہے اور آہستہ آہستہ سارا پھل گل سڑ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری کے حملہ میں جو پھل بنتا ہے و ہ عام پھل کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے۔ مرچ کے تنے کے گلاؤ کے حملہ سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے بعدازاں سارا پودا سو کھ جاتا ہے۔ ا س بیماری کا حملہ عام طور پرنچلی سطح پر ہوتاہے ۔اس بیماری سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے سفارش کر د ہ زہر پودوں کے گرداس طرح سپرے کریں کہ اس سے تمام مٹی گیلی ہوجائے ۔اسکے ساتھ متاثر ہ پتوں اور پودوں کو اکھا ڑ کر تلف کردیں۔