کاشتکار کیڑوں سے بچاؤ کیلئے کھیتوں کو جڑ ی بوٹیوں سے پا ک رکھیں،ماہرین

پیر 30 مئی 2016 12:43

سلانوالی۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء)زرعی ماہرین کے مطا بق کا شت کی جانیوالی سبزیوں مثلاً بند گو بھی، پھو ل گوبھی، ٹماٹر ،سبز مرچ، شملہ مرچ، مٹر ،آ لو، بینگن اور بیل دا ر سبز یوں پر مختلف اقسا م کے کیڑے حملہ آورہوتے ہیں ۔ا گر ا ن کا بر وقت تد ار ک نہ کیا جا ئے تو پیداوار بر ی طرح متاثر ہوتی ہے۔ ڈائمنڈ بیک ماتھ کا حملہ پھو ل گوبھی اوربند گوبھی پر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اسکی سنڈ یا ں پتوں میں سوراخ کر کے ا ن کو چھلنی کرد یتی ہیں جس سے پتوں کی صرف رگیں با قی رہ جاتی ہیں۔ لشکر ی سنڈ ی بہت تیزی سے پتوں کوکھاتی ہے اور حملہ شد ید ہو نے کی صورت میں پودے پتوں سے محرو م ہو کر رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گو بھی کی تتلی کی سنڈ یا ں پتوں کو کھاکر ا ن میں سورا خ کرتی ہیں لہذا کا شت کا ر ا ن کیڑوں کو کنٹرو ل کرنے کیلئے کھیتوں کو ہرقسم کی جڑ ی بوٹیوں سے پا ک رکھیں۔