آزاد کشمیرمیں بنائے گے جدید طرز کے خان اشرف سپورٹس کمپلیس میں آسڑو ٹرف بچھا دی گئی

پیر 30 مئی 2016 15:01

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) آزاد کشمیرمیں بنائے گے جدید طرز کے خان اشرف سپورٹس کمپلیس ( پوٹھی بالاراولاکوٹ)میں آسڑو ٹرف بچھا دی گئی ۔ ا س آسٹرو ٹرف پر آزاد کشمیر کی تاریخ کا پہلا قومی ہاکی ٹورنامنْٹ تیس مئی سے شروع ہو گیاہے۔ نیشنل بنیک آف پاکستان کے تعاو ن سے کھیلائی جانے والی اس آزاد کشمیر قومی ہاکی چمپین شپ کا افتتاح آزاد کشمیر کے سابق قومی ہاکی سٹار محمد اشرف خان نے کیا۔

ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے آٹھ اضلاع کی منتحب ٹیمیں۔شرکت کر رہی ہیں ان ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے اور پول اے میں 39سال سے آزاد کشمیر قومی ہاکی چمپئین شپ جیتنے والی راولاکوٹ کی ٹیم پونچھ وائیٹ کوٹلی مظفر آباد باغ، اور پول Bمیں بھمبر ، میر پور، پونچھ جونئیر اور سدھنوتی کی فیورٹ ٹیم شامل ہیں اس ٹورنامنٹ کو عالمی حیثٰت کے حامل پاکستانی امپائر مبارک علی اور ملک عاطف بٹ طاہر حسین شیرازی کے ساتھ کھیلا رہے ہیں آزاد کشمیر میں نصب کی جانے والی پہلی آسٹرو ٹرف پر پہلا میچ پونچھ وائٹ اور کوٹلی کے درمیان کھیلایا گیا پہلا گول کرنے کا اعزازم میزبان پونچھ کے کپتان سہراب اسلم کو حا صل ہوا۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ میں اس ٹورنامنٹ کے انقعاد سے شائقین میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔پاکستا ن ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اورپاکستان کے سابق قومی ہاکی سٹار شہباز سنیئر راولاکوٹ میں آذاد کشمیر قومی ہاکی چمپئین شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :