کاشتکار سبز مرچ کے کوڑھ کی بیمار ی سے بچاوٴ کیلئے سفارش کر دہ زہر کا سپرے کریں، ماہرین زراعت

پیر 30 مئی 2016 15:23

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) ماہرین زراعت نے سبزمرچ کے کاشت کار وں کوہدایت کی ہے کہ و ہ مرچ کے کوڑ ھ کی بیمار ی سے بچاوٴ کیلئے محکمہ زراعت کے سفارش کردہ زہر استعمال کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ مرچ کے کوڑھ کی بیماری ابتدائی پھل پر گول گہر ے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جس سے پھل درمیان سے سیا ہ ہو جاتا ہے اور آہستہ آہستہ سارا پھل گل سڑ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری کے حملہ میں جو پھل بنتا ہے و ہ عام پھل کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے۔ مرچ کے تنے کے گلاوٴ کے حملہ سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے بعدازاں سارا پودا سو کھ جاتا ہے۔ ا س بیماری کا حملہ عام طور پرنچلی سطح پر ہوتاہے۔اس بیماری سے بچاوٴ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے سفارش کر د ہ زہر پودوں کے گرداس طرح سپرے کریں کہ اس سے تمام مٹی گیلی ہوجائے۔اسکے ساتھ متاثر ہ پتوں اور پودوں کو اکھا ڑ کر تلف کردیں۔

متعلقہ عنوان :