لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا محنتی طالب علم مسعود الرحمن نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے لاء اینڈ شریعہ کے ڈگری حاصل کرلیا

پیر 30 مئی 2016 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء ) لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا محنتی طالب علم مسعود الرحمن نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے لاء اینڈ شریعہ کے ڈگری حاصل کرلیا ،گزشتہ روز جناح کنونشن سنٹر میں ڈگری سے نوزا گیا انہوں نے اپنے کامیابی کو والدین ،اساتذہ اور دوستوں کے دعاوں کا اور محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسعو د رحمن ولد سعید الرحمن دو ہزار نو سے دو ہزار پندہ تک اسلامی یونیورسٹی کا طالب علم رہا اور اس دوران انہوں نے بہت لگن ،محنت اور جدوجہد کا مظاہرہ کیا تھا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرے کامیابی کا سارا کریڈٹ میرے والدین ،اساتذہ اور دوستوں کو جاتا ہے اور میں اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ کے بے حد مشکور ہوں کہ ان کے بہترین انداز میں پڑھائے سے آج ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں اس موقع پر انہوں نے واضح پیغام دیا کہ شریعہ اینڈ لاء کے حوالے سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا پورے دنیا میں ایک خا ص نام اور مقام ہے ۔انہوں نے اپنے اساتذہ خاص کر پاکستانی اور بیرونی ممالک کے اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :