ملاکنڈ یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

پیر 30 مئی 2016 16:55

دیر لوئر۔30مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) ملاکنڈ یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اہم اجلاس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 40سے زائد مختلف شعبہ جات میں ایم فل، پی ایچ ڈی کے لئے ریسرچ ٹاپکس، بائیلاز اور کورسز ، نئی تحقیق اور ریسرچ سکالرز کے لئے ٹائم کے تعین کرنے جیسے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹررحمت علی ، ڈین آف بائیولاجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر میر اعظم خان،ڈین آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز و ڈین آف لاء پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد،ڈین آف سوشل سائنسز اینڈ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد،ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، ڈاکٹر منظوراحمد، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ پروفیسر نثار احمد، پرنسپل یونیورسٹی گرلزکالج بشارت شاہ ، ڈاکٹر مشتاق احمد،ڈاکٹر طارق انور، رجسٹرار ڈاکٹر سیدمحمد جمال اور ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر قیصر خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں تحقیق کے لئے تمام دستیاب سہولیات بہم پہنچانے کی ہر ممکن کوشش جاری رہے گی تاکہ طلباء کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کے بہترین اور آسان مواقع فراہم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سکالرز ہی اس ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔