ترکی کی شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری امریکی کارروائی میں تعاون کی پیشکش

پیر 30 مئی 2016 16:55

ترکی کی شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری امریکی کارروائی میں تعاون ..

انقرہ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) ترکی نے امریکا کو شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری امریکی کارروائی میں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر واشنگٹن شامی کرد ملیشیا کی حمایت ترک کر دے تو شام میں مشترکہ آپریشن کیا جا سکتا ہے۔ شامی خانہ جنگی میں امریکا شامی کرد ملیشیا کے جنگجووٴں کی مدد کر رہا ہے جس پر انقرہ حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔ ترکی نے اس گروہ کو کالعدم قرار دے رکھا ہے جبکہ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملیشیا کے کالعدم کرد جماعت کردستان ورکرز پارٹی سے بھی روابط ہیں۔