میں ٹھیک ہوں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو بہت زیادہ تنگ کر رہا ہو: وزیر اعظم

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 20:08

میں ٹھیک ہوں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو بہت زیادہ تنگ کر رہا ہو: وزیر اعظم

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں ٹھیک ہوں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو بہت زیادہ تنگ کر رہا ہو۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی سے یہاں نہیں آیا علاج کیلیے آیا ہو۔

(جاری ہے)

کے پی کے وزیراعلیٰ اور دیگر نے میرے لیے اچھے کلمات کہےجس پر ان کا شکرگزار ہوں۔ جبکہ میری صحتیابی کیلئے قوم کی جانب سے کی جانے والی دعاوں پر بھی ان کا شکرگزار ہوں۔ میں ٹھیک ہوں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو بہت زیادہ تنگ کر رہا ہو۔