ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کے اجلاس پر اعتراض نہیں، ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے،ڈاکٹرعارف علوی

پیر 30 مئی 2016 22:48

ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کے اجلاس پر اعتراض نہیں، ٹیکنالوجی سے متعلق ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے راہنماایم این اے ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کی زیر صدارت ا جلاس پر اعتراض نہیں تاہم ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس ہونا چاہئے لیکن قانون میں اس طرح کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذاء قانون میں گنجائش پیداکرنی چاہئے ۔

وزیراعظم الیکٹرانک دستخط بھی کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں صدرکوکچھ ہوجاتاہے توان کی جگہ وائس صدرفوری طورپرذمہ داریاں سنبھال لیتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دنیابھر میں یہ سازش رہی ہے کہ اس ملک میں شیعہ اورسنی کے درمیان دوریاں پیداکی جائیں لیکن اللہ کے فضل سے یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوئیں ۔

دونوں مسلک والے لوگ اکٹھے ایک معاشرے میں رہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ڈرون حملے پربے گناہ لوگوں کوہلاک ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کاایک لفظ بھی ادا نہیں کیاجبکہ پاکستان میں امریکیوں کے خلاف مقدمہ درج کراناعلامتی ہے ۔امریکہ کے خلاف یہ معاملہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پراٹھاناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :