شکارپو ر کے انسداد دہشتگردی توڑ عدالت کی جانب سے قتل کیس ثابت ہونے پر ملزم عبداللہ مہر کو سزا موت

پیر 30 مئی 2016 23:03

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) شکارپو ر کے انسداد دہشتگردی توڑ عدالت کی جانب سے قتل کیس ثابت ہونے پر ملزم عبداللہ مہر کو سزا موت اور 2 لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کی سزا سنائی جبکہ دیگر تین ملزمان کو 7سال کی سزا اور ایک ایک لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انسداد دہشتگرد توڑ عدالت شکارپور کے جج فدا حسین مغل نے قتل کیس ثابت ہونے پر ملزم عبداللہ مہر کو پھانسی دینے کی سزا سنائی اور 2 لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کیا جبکہ تین دیگر ملزمان جس میں سابق ایس ایچ او جہاں خان صدیق شر ،ثناء اللہ اور نیاز مہر کو گواہیاں چھپانے کے الزام ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو 7,7 سال کی قید کی سزا سنائی جبکہ ایک ایک لاکھ روپیہ تینوں ملزمان کے اوپر جرمانہ عائد کیا واضع رہے کہ تین سال قبل تحصیل لکھی غلام شاہ تھانہ جہاں خان کی حدود میں ملزم عبداللہ مہر نے اپنے بیٹی شاھنواز عرف شانی اور کزن ریما کو بیدردی سے قتل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :