حکومت نے ڈی ایم اے فعال کرکے قدرتی آفات میں نقصانات کم کرنے اور متاثرین کی بروقت امداد یقینی بنانے پر مامور کیا ہے ،میر سرفراز بگٹی
ریسکیو112کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس میں میرٹ پر تعیناتیاں کی گئی ہیں ،صوبائی وزیر داخلہ
پیر 30 مئی 2016 23:05
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر داخلہ و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں متاثرین کو امداد فراہم کرنے کیلئے موجودہ مخلوط صوبائی حکومت نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فوری طور پر فعال کرتے ہوئے اسے قدرتی آفات میں نقصانات کو کم کرنے اور متاثرین کی بروقت امداد کو یقینی بنانے پر مامور کیا ہے اس کے ساتھ ہی ریسکیو112کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس میں میرٹ پر تعیناتیاں کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار ، قدرتی آفات اور ہماری تیاری کے عنوان سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا یہ کسی بھی وقت اور کسی بھی علاقے میں رونما ہوسکتی ہیں اس لئے صوبائی حکومت نے ایک ایسے ادارے کے قیام کو یقینی بنایا جو قدرتی آفات میں متاثرین کی بروقت امداد بحالی اور آگاہی کے کام کو بخوبی سرانجام دے سکے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.