اولڈ راوئینز یونین کی وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعا

پیر 30 مئی 2016 23:06

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مادرِ علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے بھی ان کے لئے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کا پیغام۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ راوئینز یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف اپنی مادرِ علمی کے لیئے باعثِ افتخار ہیں اور جی سی یونیورسٹی کا ہر طالبعلم،استاد اور دنیا بھر میں تمام اولڈ راوئینز برادری ان کی جلد صحت یابی کے لیئے دُعا گو ہیں۔

اس موقع پر اولڈ راوئینز یونین کے صدر کامران لاشاری،سیکرٹری پروفیسرڈاکٹر خالد منظور بٹ،نائب صدر طیب رضوی اورشیبا عالم،سیکرٹری جنرل میاں محمد احمد چھچرراور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے وزیرِ اعظم اور ان کے اہلِ خانہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ وزیرِ اعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لیئے دُعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :