سرخ مرچ کی پراسیسنگ کی سہولتوں کی دستیابی سے پیداوار کو ضائع ہونے سے بچایا اور اضافی زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے،ریڈ چلی ایسوسی ایشن

منگل 31 مئی 2016 11:26

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان سرخ مرچ پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جس کی سالانہ پیداوار 7لاکھ 20ہزار ٹن ہے۔ ریڈ چلی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ ملک میں مرچ کی پراسیسنگ کی سہولت میں اضافہ سے پیداوار کو ضائع ہونے سے روک کر قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں سرخ مرچ کے کاشتکار پراسیسنگ کیلئے روائتی طریقوں پر انحصار کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیداوار کا کافی حصہ ضائع ہو جاتاہے یا اس کے معیار میں فرق پڑتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پراسیسنگ کی سہولتوں کی دستیابی سے نہ صرف پیداوار کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے بلکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایاجاسکتاہے۔