وزیراعظم کے آپریشن کے دوران سینکڑوں بکروں کاصدقہ ،ملک بھرمیں صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں

بیٹی مریم ٹویٹرپرموجودرہیں ،کامیاب آپریشن کے بعدمتوالوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں ،ڈھول کی تھاپ پررقص

منگل 31 مئی 2016 22:36

وزیراعظم کے آپریشن کے دوران سینکڑوں بکروں کاصدقہ ،ملک بھرمیں صحت ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف دل کے آپریشن کے بعدہوش میں آگئے ،آپریشن کے دوران سینکڑوں بکروں کاصدقہ دیاگیا،ملک بھرمیں صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں ،بیٹی مریم ٹویٹرپرموجودرہیں ،کامیاب آپریشن کے بعدمتوالوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں ،ڈھول کی تھاپ پررقص بھی کیا۔منگل کے روزوزیراعظم محمدنوازشریف کالندن میں کامیاب آپریشن ہوااوروہ شام کے وقت ہوش میں بھی آگئے ،جس کے بعدکلثوم نوازاوران کے بیٹوں نے ان سے ملاقات بھی کی ،وزیراعظم کے آپریشن کے دوران ملک بھرمیں وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں ،ایوان صدر،اسپیکرہاؤس ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صوبائی اورتحصیل کے دفاترمیں خصوصی دعائیہ تقریب ہوئیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ،ملک بھرکے مختلف علاقوں میں درجنوں گائے اورسینکڑوں بکرے صدقے میں دیئے گئے اس دوران وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازتمام وقت پرٹویٹرپررہیں اورلمحہ بہ لمحہ ٹویٹرپران کی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہیں ،وزیراعطم کے آپریشن ان کے آپریشن تھیٹرسے منتقلی وزیراعظم کے ہوش میں آنے کی خبریں وزیراعظم کی بے ہوشی کی تصاویرمریم نوازنے بھی ٹویٹ کیں ،شام کے وقت جب وزیراعظم کوہوش آیاتوان کے خاندان کے افرادکوملنے کی اجازت دی گئی اوران کی اہلیہ کلثوم نوازاوربچوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ،وزیراعظم کے آپریشن کی کامیابی اورہوش میں آنے کی خبرملک بھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اورمتوالوں نے ان کی صحت یابی پرخوب جشن بھی منایا،کئی علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اورتواورپنجاب کے متوالے وزیراعظم کے ہوش میں آنے کی خبرسن کرڈھول کی تھاپ پررقص کرتے رہے

متعلقہ عنوان :