بولیویا میں کمپنی ملازمین کا حکومت مخالف پرتشدد مظاہرہ،جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

بدھ 1 جون 2016 14:00

لاپاز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) بولیویا میں ٹیکسٹائل کمپنی کے ملازمین کا حکومت مخالف مظاہر ہ پرتشدد شکل اختیار کرگیا،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بولیویا میں ملک کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کمپنی سے فارغ کئے گئے ملازمین بڑی تعداد میں شہر لاپاز میں جمع ہوئے جہاں انھوں نے حکومت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں پولیس نے اہم شاہراہ پر جمع افراد کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔گزشتہ ماہ بولیویا کی اس ٹیکسٹائل کمپنی سے 800 ملازمین کو نکالا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :