محکمہ زراعت کی ٹیم کا جعلی ادویات بیچنے والی کمپنی پر چھاپہ‘60ہزارروپے کی ادویات برآمد‘ ملزم فرار

بدھ 1 جون 2016 22:21

ساہیوال۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء ) محکمہ زراعت کی ٹیم کا جعلی ادویات بیچنے والی کمپنی پر چھاپہ‘60ہزارروپے کی جعلی ادویات برآمد‘ تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن ساہیوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد اقبال نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ایک اطلاع پر نور شاہ روڈ پر 77/5-Rکے قریب کسان دوست ٹریڈنگ کمپنی پر چھاپہ مارا جس کا مالک افتخار حسین ایک کمپنی کی ادویات لیبل ‘ رجسٹریشن نمبر اورایکسپائری ڈیٹ کے بغیر فروخت کررہاتھا۔ مذکورہ افسر نے 60ہزارروپے کی زرعی ادویات برآمد کرلیں ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :