پلندری میں محکمہ نے پولٹری کمپلیکس مکمل کرلیاگیا

پانچ لاکھ یک روزہ چوزے ازں نرخوں پر عوام کو فراہم کریں گے ۔‘ڈی جی لائیو سٹاک

جمعرات 2 جون 2016 14:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء)آزادحکومت کے ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے کہا ہے کہ پلندری میں محکمہ نے پولٹری کمپلیکس مکمل کرلیاہے جس سے پانچ لاکھ یک روزہ چوزے ازں نرخوں پر عوام کو فراہم کریں گے ۔میرپور میں اس طرح کی ایک ہچری پہلے سے کام کررہی ہے ۔جس میں ایک لاکھ اچھی کوالٹی کے چوزے تیار کرکے ریاعتی نرخوں پر عوام کو فراہم کیے جارہے ہیں ۔

اس وقت تین سو برائلر فارم ایک سو انڈے دینے والی مرغیوں کے فارم کے علاوہ تیس ویٹنری میڈیکل سٹو ر محکمہ نے قائم کررکھے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کائی منجہ میں اے جے کے بنک کے تعاون سے نجی شعبہ میں قائم ہونے والے ایک بڑے سعد پولٹری فارم کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے آفیسران ڈاکٹر شاہد ،ڈاکٹر کبیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہر ضلع میں حکومت کا ایک پولٹری فارم موجود ہے جس میں انڈے دینے والے اچھی نسل کے چوزے تیار کرکے ریاعتی نرخوں پر عوام کو فراہم کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرکی ہر یونین کو نسل میں ایک لائیوسٹاک اسسٹنٹ موجود ہے ۔جو مرغیوں کو ویکسنیشن اور دیگر علاج محالجہ کررہے ہیں ڈجی نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک آزادکشمیرمیں پولٹری کی صنعت کو فروغ دینے اور ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہا ہے ۔عوام آگے آئیں حکومت کی ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں ۔