پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر کلین سویپ کریگی،سردار جاوید ایوب

جمعرات 2 جون 2016 16:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) پیپلز پارٹی حلقہ کوٹلہ کا کامیاب پاور شو وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کی قیادت میں اراکین کشمیر کونسل میر یونس اور اختر پرویز اعوان کی استقبالیہ ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی شرکت ، فضاء جیئے بھٹو ، جیئے جاوید ایوب کے نعروں سے گونج اٹھی مظفرآباد سے بھیڑی تک ریلی کا جگہ جگہ شاندار استقبال مختلف مقامات پر کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ریلی کے شرکا کا استقبال کیا پارٹی ترانوں اور ڈھول کی تھاپ پر جیالوں کے بھنگڑے الیکشن کی آمد قریب آتے ہیں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اتحاد اور یکجہتی کابے مثال مظاہرہ کر کے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں پیپلز پارٹی کے جھنڈوں ، بینرزکی حلقہ بھر میں بہار آ گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے مختلف مقامات پر ریلی کا استقبال کرنیوالے کارکنان اور بھیڑی کے مقام پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر کلین سویپ کرے گی جو کہتے تھے حکومت کوہالہ پہنچ چکی ہے وہ کشمیر کونسل کا ایک ٹکٹ بھی حاصل نہ کر سکے ان پر ایک باورچی بازی لے گیا گدھے پر شیر کی کھال لگانے سے گدھا شیر نہیں بن جاتا اقتدار کی خاطر پارٹیا ں بدلنے والے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے پیپلز پارٹی نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے حلقہ کوٹلہ میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہونیوالی تعمیر و ترقی گزشتہ ساٹھ سالوں پر بھاری ہے پیپلز پارٹی نے جتنے سکول ، ہسپتال ، سڑکوں ، پانی وبجلی کے جو تعمیراتی کام کروائے وہ کام گزشتہ حکومتوں میں وزارتیں رکھنے والے نہیں کر سکے پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر عوامی عدالت میں سرخرو ہو گی اور بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دکھائیں گے جعلی شیر بھاگنے کیلئے تیار ہو چکے ہیں جلسہ عام سے وزیر سپورٹس صدف شیخ ،رکن کشمیر کونسل یونس میر ، رکن کشمیر کونسل پرویز اختر اعوان ، سابق وزیر حنیف اعوان ، میر رشید ، پرویز مغل ، سردار امراؤ خان ، محمد حسن و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ سردار جاوید ایوب نے ایک جھنڈی نہیں بلکہ حلقہ کوٹلہ کو تین جھنڈیوں سے نوازا حلقہ کے عوام کو ساٹھ سال تک پسماندہ رکھنے والوں کو اس مرتبہ عوام مسترد کرینگے حلقہ کوٹلہ کے عوام کیساتھ ہونیوالی نا انصافیوں ، محرومیوں اور مظالم کا ازالہ پیپلز پارٹی نے کر کے دکھایا حلقہ کے عوام کو قانون ساز اسمبلی سمیت ہر فورم پر مناسب نمائندگی ملی جو کہ اقتدار پر برسوں قابض رہنے والوں نے نہیں کی حلقہ کے عوام کا تھانہ اور کچہری کلچر سے نجات دلوانے کیلئے سردار جاوید ایوب کی جدوجہد لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے روائتی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مفاہمت اور رواداری کی سیاست کر پروان چڑھایا آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام کیاپاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی بھاری اکثریت حاصل کرکے ایک بار پھر عوام کی خدمت کریگی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت میرٹ اور قانون کی بالادستی کیلئے عمل پیرا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے حوالہ سے دوٹوک موقف دیکر کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم ایک بار پھر دہرادیابلاول بھٹونے دورہ آزادکشمیر سے مقبوضہ کشمیر میں ایک مضبوط پیغام گیا ہے جس سے بھارتی تسلط کے خلاف پرامن جدوجہد کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت آر پار کی قیادت کی مشاورت اور موثر حکمت عملی کے تحت کشمیر ایشو کے حوالے سے ہر بین الاقوامی فورم پر اپنی کوششوں کو تیز کرے گیبلاول بھٹو زرداری کو اللہ کی ذات نے شہداء کی قربانیوں کے صلہ میں یہ اعزاز بخشا ہے کہ وہ اس وقت بھی دنیا بھر کی جمہوری ،انقلابی ،نظریاتی ،سیاسی پارٹیوں میں سب سے کم عمر پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور ایک تحفہ خدا وندی انہیں عطا ہو گا جس کے عوض وہ پاکستان کے کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہو کر تاریخ عالم کا لیڈنگ سٹار بن جائیں گے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جس نظریاتی تحریک کی ابتداء مظلوم ،مجبور ،محکہور اور دہشتگردی کا شکار کشمیری عوام کیلئے جو علم بغاوت معاہدہ تاشقند بلند کیا تھا وہی حق وسچ کا علم ان کی عالمی شہرت کی وجہ بنا اور انہوں نے سیاست میں جو معراج حاصل کی وہ آج بھی حلیفوں اور حریفوں کیلئے باعث تقلید ہے اور اسی رسم شبیری کو دختر مشرق شہید رانی بے نظیر بھٹو نے آگے بڑھاتے ہوئے ضیاء الحق جیسے ڈکٹیٹر کے مارشل لاء کا مقابلہ کیا جلاوطنی کی زندگی بسر کی اور مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی سربراہی میں لاتعداد سرفروش خودار نظریاتی پیروکاروں کے ساتھ ریاستی ،مشینری اور حکومتی جبر وتشدد کا سامنا کیا ملٹری کورٹس بوگس مقدمات ،بدترین ریاستی انتقام جھیلا مگر نظریہ بھٹو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ اس میں جدت لاتے ہوئے بے نظیر مشن کو دنیا بھر میں متعارف کروایا اب اس جدوجہد کا تسلسل بلاول بھٹو زرداری نے علم اپنے ہاتھوں میں سنبھالا ہے ۔

متعلقہ عنوان :