پاکستان کراچی اور بلوچستان میں امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں سے آگاہ ہے

بھارتی سازشوں کے معاملے پر پاکستان میں تعینات تمام ممالک کے سفیروں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے:ترجمان دفترخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 2 جون 2016 16:53

پاکستان کراچی اور بلوچستان میں امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں سے آگاہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02جون۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ راءکے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے بعد انکشافات کے بعد مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ پاکستان کراچی اور بلوچستان میں امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں سے آگاہ ہے۔ پاکستان کراچی اور بلوچستان میں امن خراب کرنے کی بھارتی سازشوں سے آگاہ ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے تمام افغان طالبان گروہوں کا مذاکرات میں شامل ہونا ضروری ہے۔

الزام تراشی کے بجائے بھارت کو مثبت انداز میں مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان ڈرون حملوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہا ہے اور اس پر پاکستان کی پوزیشن اس کے اصولوں پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 21 مئی کی رات کو امریکی ڈرون حملے کا مقدمہ اس میں مارے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور محمد اعظم کے بھائی محمد قاسم کی مدعیت میں امریکی حکام کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

لندن میں زیر علاج وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وہ مکمل صحت یاب ہونے کے وطن واپس لوٹ آئیں گے۔پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے اور اس کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس معاملے پر پاکستان میں تعینات تمام ممالک کے سفیروں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد شہری اپنی جان کی قربانی دے چکے ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس پر کابل کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں ملا، جبکہ اس سلسلے میں افغانستان کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانونی طور پر مقیم مہاجرین کے قیام کی مدت رواں سال 30 جون کو ختم ہورہی ہے، اور معاہدے کی تجدید کے لیے افغان حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ چند روز قبل افغان حکومت نے پاکستان سے، 15 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2020 تک قانونی طور پر توسیع کی باضابطہ درخواست کی تھی۔پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رکنیت کی درخواست بہتر ایٹمی و تکنیکی انتظامات پر مبنی ہے۔