مودی نے عمران خان سے کہا پاکستان دریائے سندھ کا پانی سمندر میں گرانے کی بجا ئے رخ گجرات کی جانب موڑد ے،نعیم الحق
جمعرات 2 جون 2016 23:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان سے کہا تھا کہ پاکستان دریائے سندھ کا پانی سمندر میں گرانے کی بجائے پانی کا رخ گجرات کی جانب موڑد ے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو دورہ بھارت کے موقع پر ملاقات کے دوران بتایا تھا کہ دریائے سندھ کے پانی کو ضائع کرنے کی بجائے پانی کا رخ گجرات کی طرف کر دیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھانا چاہئے، برآمدات میں بے تحاشا اضافہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خطے میں پائیدار امن وقت کی ضرورت ہے ۔
امریکہ سے تعلقات کو ازسرنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے امریکہ نے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں وہ مدد نہیں کی جس کی ضرورت تھی انہوں نے بجٹ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی بے روزگاری کا گراف نہیں دکھایا ہے باہر ملکوں میں بے روزگاری کے حوالے سے روز روز اعداد و شمار سامنے لائے جاتے ہیں ملک میں بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت انتہاء تک پہنچ چکی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.