ڈاکٹروں کے مطالبات کو اسمبلی فلور پر اٹھائیں گے ، شیخ جعفر خان مندوخیل ،سرداراسلم اور لیاقت آغا کی ینگ ڈاکٹروں سے بات چیت

جمعرات 2 جون 2016 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں تبدیلی ہو گئی احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر حفیظ اﷲ مندوخیل‘ نائب صدر ڈاکٹر حیات ساسولی‘ صوبائی ترجمان ڈاکٹر یاسر خوستی ‘آل پاکستان پیرامیڈیکس فیڈریشن کے صوبائی صدر فضل الرحمن کاکڑ نے کہاکہ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن اور پیر امیڈیکل اسٹاف کا دھرناکوئٹہ پریس کلب کے سامنے 10روز سے جاری ہے لیکن ینگ ڈاکٹر کے مسائل جوں کے توں ہے ابھی تک ڈاکٹر وں کے مطالبات پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے انہوں نے24گھنٹوں کو الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج میں مزید توسیع کرینگے انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس فیڈریشن اپنے جائز مطالبات اور بلوچستان کے ہسپتالوں میں سہولیات کے فراہمی کیلئے گزشتہ 2ماہ سے سراپا احتجاج پر ہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے حکومت کو کئی بار مواقع دیئے ہیں کہ وہ خوش اسلوبی سے ڈاکٹروں کے مسائل کو حل کریں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت ناکام ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل‘سردار اسلم بزنجو اور سید لیاقت آغا پر مشتمل کمیٹی ڈاکٹروں سے مذاکرات کیلئے آئی جس پر کمیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹروں کے مطالبات کو اسمبلی فلور پر اٹھائینگے اور اسے وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کریگی کمیٹی کی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے بلوچستان اسمبلی سے دھرنا منتقل کرکے واپس پریس کلب پہنچی ۔ترجمان نے مزید کہاکہ عوام کی سہولیات کیلئے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاجی دھرنے میں مریضوں کی مفت معائنہ روزانہ کی بنیاد پر صبح گیارہ بجے سے سہ پہر3بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :