زعیم حسین قادری پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کی سالانہ محفل میلاد کے مہمان خصوصی ہوں گے

جمعرات 2 جون 2016 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) سید زعیم حسین قادری ایم پی اے (ترجمان حکومت پنجاب)پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی(رجسٹرڈ) لاہور کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ کے مہمان خصوصی ہوں گے- یہ محفل میلادآج بروز ( جمعہ ) کو بوقت10 بجے رات پیر سید حسنین محبوب گیلانی کی زیر صدارت سنٹرل کالونی وحدت روڈ لاہورمیں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ظفر حسن رضااکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب،طاہر رضاہمدانی ڈائریکٹر جنرل پلاک اور غیاث الدین ہاشمی چیف ویلفیئر آفیسر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔محفل میلاد میں ملک بھر کے نامور نعت خواں الحاج شہزاد حنیف مدنی،محمد آصف چشتی،صغیر احمد نقشبندی، حافظ وقاص خالد، عابد رؤف قادری اور حافظ محمد امجد وارثی شان رسالت میں ہدیہ تبرک پیش کریں گے جبکہ نقابت کے فرائض غلام غوث نقیبی سرانجام دیں گے۔