ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں،منصوبہ بندی کے تحت سازش کی جارہی ہے ،سیاسی بحران کاتاثرپیداکیاجارہاہے،تنازع کوئی تھا نہیں، تنازع کھڑا کیا گیا ہے،بینظیربھٹوکے بعدنوازشریف ملک میں واحدقومی لیڈرہیں،وزیراعظم نے اپنے سیاسی کریئر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے ، نوازشریف کی وطن واپسی کی کو ئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ،امیدہے وہ رمضان کے آخر تک پاکستان میں آجائیں گے
وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کانجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
جمعرات 2 جون 2016 23:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں،منصوبہ بندی کے تحت سازش کی جارہی ہے ،سیاسی بحران کاتاثرپیداکیاجارہاہے،تنازع کوئی تھا نہیں، تنازع کھڑا کیا گیا ہے،وزیراعظم نے اپنے سیاسی کریئر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے بینظیربھٹوکے بعدنوازشریف ملک میں واحدقومی لیڈرہیں، وزیراعظم کی وطن واپسی کی کو ئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ،امید رمضان کے آخر تک پاکستان میں آجائیں گے۔
وہ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکے بعدنوازشریف ملک میں واحدقومی لیڈرہیں۔وزیراعظم کیلئے کروڑوں لوگوں نے دعائیں کیں جس سے میراحوصلہ بڑھ گیا۔(جاری ہے)
سب کی دعاؤں سے وزیراعظم صحت یاب ہورہے ہیں ۔کروڑوں لوگوں نے ہاتھ اْٹھا کروزیراعظم کیلئے دعائیں کیں، سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ پوری قوم نے مل کردعاکی،مریم نوازنے کہاکہ باتیں کرنیوالوں کومیں یہی کہوں گی اﷲ انہیں ہدایت دے ،جس کاجتناظرف ہے و ہ اْتنی ہی بات کرتا ہے ۔
منصوبہ بندی کے تحت سازش کی جارہی ہے ،ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں،سیاسی بحران کاتاثرپیداکیاجارہاہے ۔تنازع کوئی تھا نہیں، تنازع کھڑا کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے تمام مشکلات سامنا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ایک سنجیدہ سیاست دان ہیں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔وزیراعظم کی واپسی کے بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی تاہم امید ہے کہ وہ رمضان کے آخر تک پاکستان میں آجائیں گے ۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ وزیراعظم مزید 3سے4 دن اسپتال میں رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.