وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کارروائیاں‘ 10ملزمان گرفتار

جمعرات 2 جون 2016 23:19

اسلام آباد ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران10ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطا بق تھانہ لوہی بھیر پولیس نے دوران گشت بحر یہ ٹا ؤن فیزتین سے ملزم اکر ام اللہ کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کرلیا۔ تھا نہ بھار ہ کہو پولیس نے چوری میں ملو ث ملزم اظہر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

جبکہ ملزم شیر با ز سکنہ محلہ چوہدریا ں بھا رہ کہو کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تھا نہ انڈسٹر یل ایریا پولیس نے ملزم گل زمان جو کہ کار چوری کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ جبکہ ایک کا رروائی کے دوران تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے اشتہا ری مجرم افتخا ر علی کو چیک ڈس آ نر کے دو مقدمات میں اشتہا ری تھا گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان توقیر حسین اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تھانہ ما ر گلہ پولیس نے زاہد ، غلا م سر ور اور شجا عت ہمد انی اشتہا ری مجر مان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور اشتہا ری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں ۔