تحفظ نباتات کا کمزور نظام ‘ موسمیاتی تبدیلیاں اور پھل مکھی و ایفڈحملے سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں بڑی رکاوٹ ہیں، زرعی ماہرین

جمعہ 3 جون 2016 13:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ تحفظ نباتات کا کمزور نظام ‘ موسمیاتی تبدیلیاں اور پھل مکھی و ایفڈحملے سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں بڑی رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے پاکستان سالانہ اربوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز سے محروم ہوجاتا ہے۔

شعبہ انٹومالوجی میں آٹھویں سمیسٹر کے طلباء کے الوداعی اور چھٹے سمسٹر میں انٹومالوجی کا حصہ بننے والے طلبہ کے استقبالیہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرا راحمد خاں نے کہا کہ صرف پھل مکھی کی وجہ سے سالانہ 20کروڑ ڈالر کے پھل بیرونی منڈیوں میں نہیں پہنچ پاتے جبکہ پھلوں اور سبزیوں پر پیسٹی سائیڈاور زہریلی سپرے کے اثرات بھی بیرونی منڈیوں میں پاکستانی سبزیوں اور پھلوں کی مانگ میں کمی کا باعث بن رہے ہیں لہٰذا اس پر قابو پانے کیلئے انٹومالوجی اور امراض نباتات کے ماہرین کو کامیاب حکمت عملی سامنے لانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سائنس دانوں کو مربوط نظام پیسٹی سائیڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے مسائل کا ماحول دوست حل نکالنا ہوگا۔ شعبہ انٹومالوجی کے ماہرین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ انٹومالوجی کے ماہرین کی زیرنگرانی قومی سطح پر پھل مکھی ‘ پام ویول اور ویٹ ایفڈکے مناسب تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جا رہا ہے اور وہ پراُمیدہیں کہ قابل عمل قومی ایکشن پلان سے نہ صرف پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کیلئے بیرونی منڈیوں کے دروازے کھلیں گے بلکہ اس سے اربوں ڈالر کا کثیر زرمبادلہ کمانے کی بھی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہاکہ اولڈ کیمپس کی تاریخی بلڈنگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ان سیکٹ میوزیم قائم کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں قومی سطح پر ایک ریفرنس کے طو رپر جانا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شعبہ میں ڈینگی ماہر صوبائی سطح پر وزیراعلی پنجاب کے ڈینگی آر اینڈ ڈی ٹیم کی قیاد ت کر رہے ہیں جو کہ یونیورسٹی کیلئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران یونیورسٹی کے 160سے زائد اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم و تربیت کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا جو اس عرصہ میں قومی سطح پر ایک منفرد مثال کے طو رپر پیش کیا جا سکتا ہے۔

شعبہ انٹومالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد جلال عارف نے بتایا کہ شعبہ کے ماہرین تین ورکنگ گروپس کی صورت میں فروٹ فلائی‘ پام ویول اور ویٹ ایفڈ پر تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی حوصلہ افزائی اور قیادت میں دس کروڑ روپے کے تحقیقی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ شعبہ میں زیرتعلیم طلباء و طالبات پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ سرکاری نوکریوں کی بجائے خودروزگار کیلئے کمربستہ ہوجائیں کیونکہ اچھی سروسز کے حامل افراد اور اداروں کیلئے ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے مقابلہ میں انٹومالوجی میں یونیورسٹی کے وژن 2030ء کے مطابق پیش رفت جاری ہے۔ عشائیہ سے ڈاکٹر منصور ساہی‘ ڈاکٹر سہیل احمد‘ ڈاکٹر فاروق احمد ‘ ڈاکٹر وسیم اکرم اور ڈاکٹر راشد رسول خان نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :