آسٹریلوی یونیورسٹیوں کے چینی طلباء کی خصوصی تقریب

جمعہ 3 جون 2016 14:40

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں طلبا ء اس ہفتے گوا نگ ژو میں ایک خصوصی تقریب منانے کیلئے جمع ہو ئے ،اس تقریب کا اہتمام سڈنی کی طرف سے کیا گیا ہے جس میں 30یونیورسٹیوں کے طلباء شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سڈنی اور گوانگ ژو کو جڑواں شہر قرار دیا گیا ہے ، اس تقریب میں 200سے زیادہ چینی طلباء نے شرکت کی ، سڈنی کے لارڈ میئر کلوور مورے نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ دس برسوں کے دوران نیو ساؤتھ ویلز سٹیٹ اور آسٹریلیا کے 5لاکھ طلباء آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں ،یہ پہلا موقع ہے کہ سڈنی کی 6بڑی یونیورسٹیوں نے مشترکہ طورپر المنائی کی تقریبات گوانگ ژو میں منعقد کیں ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں کے دوران ہزاروں چینی طالبعلموں نے سڈنی کی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی ہے جو اب مختلف صنعتی اداروں اور پیشہ ور کمپنیوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ، سڈنی کی یونیورسٹیوں میں اس وقت غیر ملکی طلباء کی تعداد 50ہزار کے قریب ہے ۔

متعلقہ عنوان :