رفع گزرگاہ دوبارہ کھول ی گئی، سخت ترین حفاظتی انتظامات ، شہریوں کی آمدورفت سستی کیساتھ جاری

جمعہ 3 جون 2016 15:28

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح ایک روز کی بندش کے بعد عارضی طور پر دوبارہ کھول دی گئی ہے مگر گزرگاہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کے باعث شہریوں کی آمدو رفت بہت سستی کیساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو گزرگاہ کچھ دیرکیلئے بند کر دی گئی تھی مگر اس سے قبل گزرگاہ کھولی گئی تو ایک دن میں صرف 4 بسوں کو بیرون ملک مسافروں کو جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ فلسطینی گزرگاہ کی نگرانی پرمتعین حکام مسافروں کو ہرطرح کی سہولت کیلئے تیار ہیں اور مسافروں کو مکمل سہولیات فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :