Live Updates

تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنما راحیلہ خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں

جمعہ 3 جون 2016 16:18

تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنما راحیلہ خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنماء راحیلہ خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، راحیلہ خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے وہ ترقی کے سفر میں بھرپور حصہ ڈالیں گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنما راحیلہ خان نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، آزاد کشمیر کے لوگ نواز شریف سے بے حد محبت کرتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم جلد واپس آ کر خدمت یک سیاست جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خواتین کی خود مختاری کو بہت اہمیت دیتے ہیں، نواز شریف (ن) لیگ کے قائد اور ہم سب کارکن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راحیلہ خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے کہ راحیلہ خان ترقی کے سفر میں بھرپور حصہ ڈالیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات