مقبوضہ کشمیر ، مسلم لیگ کے زیر اہتمام ” قائد اعظم بلڈ ڈونیشن کیمپ “ کا انعقاد

جمعہ 3 جون 2016 16:39

سرینگر ۔ 3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیرمسلم لیگ کے زیراہتمام جمعہ کے روز سرینگر میں خون کے عطیہ کا کیمپ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ”قائداعظم بلڈڈونیشن کیمپ “ سرینگر کے علاقے کرسو راجباغ میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں لگایا گیا۔ عطیہ خون کے کیمپ میں جموں وکشمیر مسلم لیگ کے مرکزی رہنماؤں،ضلعی اور حلقہ صدور، سیکرٹریوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے لگایا جانے والا کیمپ صبح ساڑھے دس بجے سے سہ پہر ساڑے تین بجے تک جاری رہا۔