بھارت نے نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کیلئے باضابطہ درخواست دیدی

نریندرمودی 4 جون کو امریکا کا دورہ کررہے ہیں ٗکیس کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے ٗبھارتی میڈیا بھارت کی شمولیت کا پہلا بڑا امتحان 9 اور 10 جون کو ویانا میں ہونے والے نیوکلیئرسپلائرگروپ کے اجلاس میں ہوگا

جمعہ 3 جون 2016 18:32

بھارت نے نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کیلئے باضابطہ درخواست دیدی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) بھارت نے نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ٗ نریندرمودی 4 جون کو امریکا کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ کیس کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت حاصل کرنے کیلئے باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے یہ درخواست نیوکلیئر سپلائر گروپ سے 7 سال مذاکرات کے بعد 12 مئی کو دی گئی جس کے ایک ہفتے بعد ہی پاکستان نے بھی اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمولیت کا پہلا بڑا امتحان 9 اور 10 جون کو ویانا میں ہونے والے نیوکلیئرسپلائرگروپ کے اجلاس میں ہوگا جس کے بعد نیوکلیئرسپلائرگروپ کی منصوبہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل ہوگا جب کہ وزیراعظم نریندر مودی اس کیس کو مضبوط بنانے کے لیے 48 ارکان کے ہمراہ 4 جون کو امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو اپنی کوشش کامیاب بنانے کیلئے اب بھی چین کی صورت میں اہم چیلنج درپیش ہے جس نے پاکستان کی وجہ سے اس کیس کو ویٹوکیا ہوا ہے جبکہ اسی سلسلے میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے 24 مئی کو چائنا کا دورہ بھی کیا لیکن وہاں سے انہیں کوئی واضح جواب نہ مل سکا تاہم چینی حکام نے اس سلسلے میں مذاکرات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :