وفاقی حکومت کے اپ گریڈیشن کے اعلان سے ہزاروں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے

جمعہ 3 جون 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا جو اعلان کیا ہے اس سے ہزاروں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے‘ اعداد و شمار کے مطابق وزیر خزانہ اپنی تقریر میں ایل ڈی سی جن کا بنیادی سکیل 7 تھا اسے بڑھاکر 9 کر دیا ہے اسی طرح یو ڈی سی کا سکیل 9 سے بڑھا کر 11کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ بی ایس 14 کو بی ایس 16 کر دیا گیا ہے ‘ بی ایس 7 کے 45428‘ بی ایس 9 کے 37440 اور بی ایس 22360 وفاقی ملازمین کو فوائد پہنچیں گے