وزیراعظم نواز شریف کی حالت تسلی بخش ہے، شہباز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 3 جون 2016 22:24

وزیراعظم نواز شریف کی حالت تسلی بخش ہے، شہباز شریف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جون۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی حالت تسلی بخش ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ وزیراعظم نے آج کمرے میں واک بھی کی ہے، آج وزیراعظم آئی سی یو میں ہی ہیں، ڈاکٹر نواز شریف کی طبیعت کےمطابق کمرے میں منتقلی کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے بتایا کہ ان میں اور وزیراعظم میں دلچسپ جملوں‌ کا تبادلہ ہوا ہے۔ وزیراعلی نے کہا مبارک ہو، آپ کے جسم میں 25 سال کادل آ گیا ہے، جس پر وزیراعظم نے برجستہ جواب دیا کہ ہاں یار شہباز، دل 25 کا اور عمر66 سال کی۔