پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،49 لیٹر شراب برآمد، ملزمان گرفتار،مقدمات درج

جمعہ 3 جون 2016 23:29

فیصل آباد۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) تھانہ لنڈیانوالہ اور تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان لنڈیانوالہ اور تھانہ سٹی جڑانوالہ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے49لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم محمد علی کوگرفتار کرلیا۔

اس کے قبضہ سے29لیٹرشراب برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر181/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ لنڈیانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا جبکہ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم رضوان کوگرفتار کر لیا۔ اس کے قبضہ سے20لیٹر شراب برآمد کرلی اوراس خلاف مقدمہ نمبر396/16جرم 3/4 امتناع منشیات تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا۔

متعلقہ عنوان :