خوبانی کے پھل کی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے ،ماہرین

ہفتہ 4 جون 2016 16:28

راولپنڈی۔04 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ خوبانی کے پھل کی مناسب دیکھ بھال اور برداشت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ خوبانی کے پھل کو سب سے زیادہ نقصان پھل کی مکھی سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تدارک کیلئے زہروں کا استعمال محکمہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں۔خوبانی کے پھل کی برداشت کا فیصلہ پھل کا رنگ سبز سے پیلا ہونے پر کریں۔ خوبانی ایک نازک پھل ہے اور بعد از برداشت زیادہ دیر تک نہیں رکھا جا سکتا۔ خراشوں سے بچانے کیلئے برداشت کے بعد پھل کو کریٹ یا گتے کے ڈبوں میں پیک کریں۔