جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امراء اضلاع کا اجلاس کل راولپنڈی میں ہو گا

ہفتہ 4 جون 2016 16:44

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا ماہانہ امراء اضلاع کا اجلاس کل راولپنڈی میں ہو گا ،ترجمان کے مطابق اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر پونچھ ہاوس میں دن 11:00بجے ہو گا اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا طے کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :