ٹیکساس میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تبائی مچادی ، 9 فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک

سیلاب سے سیکڑوں مکان زیر آب آگئے ، جیلوں سے قیدیوں کو بھی نکالنا پڑ گیا

ہفتہ 4 جون 2016 18:18

ٹیکساس میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تبائی مچادی ، 9 فوجیوں سمیت 16 افراد ..

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء ) امریکہ کے جنوبی صوبہ ٹیکساس میں پچھلے ایک ہفتہ سے جاری بارشوں کے بعد سیلاب نے تبائی مچادی جس کے نتیجے میں 9 فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے،سیلاب سے سیکڑوں مکان زیر آب آگئے ، جیلوں سے قیدیوں کو بھی نکالنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں پچھلے ایک ہفتہ سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے آئے سیلاب میں 9 فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

سیلاب سے سیکڑوں مکان زیر آب آگئے ہیں یہاں تک کے جیلوں سے بھی قیدیوں کو نکالنا پڑا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ فورٹ ہڈ فریک میں فوج کا ایک فوجی ٹرک کے تیز بہا پلٹنے کے بعد یہ لاپتہ چار فوجیوں کی لاشیں مل گئی ہیں گزشتہ روز بھی 5 لاشیں نکال گئی تھیں اس طرح مرنے والے فوجیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے تین زندہ بچ جانے والے فوجیوں کو ہسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :