نیپالی طلباء کو سکالرشپس دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، نیپال کے نائب وزیر اعظم سی پی مینالی

ہفتہ 4 جون 2016 21:53

نیپالی طلباء کو سکالرشپس دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، نیپال ..

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے سوشل ویلفیئر سی پی مینالی نے کہا ہے کہ نیپالی طلباء کو سکالرشپس دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں،اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر طویل المدتی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

وہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھٹمنڈو میں 120نیپالی طلباء کو سکالرشپس دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے نیپال میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر مظہر جاوید نے نیپال کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو 120طلباء کو سکالرشپس دیئے۔پاکستانی حکومت کے خصوصی تعاون پروگرام برائے جنوبی ایشیائی ممالک کے تحت نیپالی طلبا کو فی کس دس ہزار نیپالی روپے سکالر شپ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :