تاریخ گواہ ہے کہ تعلیم یافتہ اقوام ہی صحیح معنو ں میں عزت دار کہلانے کی حق دار ہیں ، طلباء و طا لبا ت کو جدید تعلیم کی فرا ہمی ضلع نارووال میں حقیقی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا تقریب تقسیم انعا ما ت سے خطا ب
ہفتہ 4 جون 2016 23:09
سیالکوٹ/نارووال۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چوہدری نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ بہتر تعلیم یافتہ اقوام ہی صحیح معنو ں میں عزت دار کہلانے کی حق دار ہیں ، جدیدسائنس اور ٹیکنالوجی اپناکر ہم و طن عزیز کوترقی کی اعلی منازل سے ہم کنار کر سکتے ہیں ، طلباء و طا لبا ت کو جدید علمی وہنری تعلیم کی فرا ہمی ضلع نارووال میں حقیقی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔
انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر وزیر ا علی پنجا ب مقا بلہ جا ت برائے قر ات و نعت اور تقریر و مضمو ن نو یسی مین پو ز یشن ہو لڈر طلباء و طا لبا ت کے لئے محکمہ تعلیم نارووال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعا ما ت میں مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمدوسیم بٹ، صدر ضلعی مسلم لیگ ( ن) ملک طارق اعوان، ڈی سی او رفا قت علی نسو آنہ ، ڈپٹی ڈ ائیر یکٹر کالجز مراد علی گوندل، اے ڈی کا لجزارشد علی،پرنسپل کالج محترمہ را حیلہ ریاض،ای ڈی او ایجوکیشن غیاث صابر،ڈی ای او ایجوکیشن عارف شہزاد خواتین اسا تذہ ،وا لدین اور طلباء و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ غریب انسان بھی علم کے بل بوتے پر کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسان جس شعبے میں محنت کرتا ہے ، اللہ تعالی اس کو اس کی محنت کا صلہ ضرور دیتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں ضلع نارووال میں اتنی ترقی ہوئی ہے کہ دوسرے اضلاع اس پر رشک کرنے لگے ہیں اس وقت گجرات یو نیو ر سٹی میں دو ہزار کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں اکثریت ( 1600 کے قریب) طالبات کی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ زندگی جدوجہد کا نام ہے دنیا میں وہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے جو تعلیم حاصل کرے گا آج نارووال میں بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے تمام دروازے موجود ہیں انہوں نے کہا کہ نارووال کیلئے2016بڑااہم ہے کیونکہ اس سال انجینئرنگ یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے بچے نارووال سے ملک کی خدمت کیلئے بطور انجینئر کام کریں گے نارووال کا جھنڈا اور نام بلند کرے گا انہوں نے بچوں کے والدین سے کہا کہ وہ جو پیسہ بچوں کی تعلیم پر لگا رہے ہیں وہ بہترین سرمایہ کاری ہے کیونکہ آنے والا وقت تعلیم کا ہے انہوں نے کہا کہ زندگی میں بڑا کام بہادر اور محنتی لوگ کر تے ہیں تقریب سے ڈی سی او نارووال رفاقت علی نسوانہ،ای ڈی او ایجوکیشن غیاث صابر نے بھی خطاب کیا تقریب میں ضلعی لیول پر اول دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ انشا ء اللہ اگلے سال تک میڈیکل کالج بھی تعلیم دینا شروع کر دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.