بھارت کو گرفتار راءافسر کلبھوشن یادیو تک رسائی نہیں دے سکتے‘ وہ پاکستان میں خطرناک مقاصد کی تکمیل کے لیے داخل ہوا

جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ جعلی شناختی کارڈز رکھنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ تصدیق کے عمل سے عوام متاثر نہیں ہوں گے۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ،جس کا سہرا ملک کی سکیورٹی فورسز اور اورخفیہ اداروں کے سر ہے- میڈیا مثبت تنقید سے رہنمائی کرے۔چوہدری نثار علی خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 6 جون 2016 12:22

بھارت کو گرفتار راءافسر کلبھوشن یادیو تک رسائی نہیں دے سکتے‘ وہ پاکستان ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06جون۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کو گرفتار راءافسر کلبھوشن یادیو تک رسائی نہیں دے سکتے کیونکہ وہ پاکستان میں خطرناک مقاصد کی تکمیل کے لیے داخل ہوا۔ جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ جعلی شناختی کارڈز رکھنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تصدیق کے عمل سے عوام متاثر نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں ’سیف سٹی‘ منصوبے کے افتتاح کے بعدصحافیوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پورے ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہے، جس پر 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت اسلام آباد کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا مقصد ہے، یہ اصل پولیسنگ ہے جس کے تحت اسلام آباد کے کونے کونے کو کیمرے سے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ایک بہت انوکھا کام ہے، یہاں کام کرنے والوں کے لیے مراعات میں اضافہ کریں گے، جبکہ اگر تعینات اہلکار صحیح طریقے سے ڈیوٹی نہیں دیں گے تو اس منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ کی تصدیق میں کسی کو تکلیف نہیں ہوگی، جبکہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستانی جاسوس کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو خاص مقاصد لے کر پاکستان آیا تھا، جبکہ ہندوستان کو کلبھوشن تک رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیف سٹی منصوبے کے تحت اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ایک ہزار 950 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ یہ منصوبہ امن وامان کی صورتحال اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس منصوبے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سیکٹر ایچ 11 میں ایک بم پروف عمارت میں قائم کیا گیا ہے جہاں سے اہم عمارتوں، داخلی اور خارجی مقامات، سڑکوں، کاروباری مراکز اور شہر کے رہائشی علاقوں کی نگرانی کی جائے گی۔قبل ازیں اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں کرائم کم نہیں بلکہ شہر کو کرائم فری کرنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ا±ن کے بارے میں تاثر ہے وہ بہت سخت ہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں، میڈیا مثبت تنقید سے رہنمائی کرے۔ خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کا سہرا ملک کی سکیورٹی فورسز اور اورخفیہ اداروں کے سر ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس کے محکمے میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جارہی ہیں انہوں نے سریع الحرکت فورس میں بھرتی کے لئے بھی اس عمل کویقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔پاسنگ آو¿ٹ پریڈ اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ پاس آو¿ٹ ہونے والے ریکروٹس نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو سلامی دی ، خواتین کا دستہ بھی سلامی دیتا ہوا ڈائس کے سامنے سے گزرا۔

پولیس کے گھڑ سوار دستے نے بھی مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ اس موقع پر پولیس بینڈ نے فضا میں مسحور کن دھنیں بکھیریں ، جیپ میں سوار وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے چین سے ملنے والی 170 گاڑ یوں کی چابیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امریکا سے ملنے والا واٹر کینن بھی اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاس آو¿ٹ ہونے والے اہلکاروں کو انعامی شیلڈ اور اسناد دی گئیں۔