لٹل گرومرز سکول ترناب فارم میں رنگا رنگ الوداعی تقریب

پیر 6 جون 2016 13:04

پشاور ۔06جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء )لٹل گرومرز سکول ترناب فارم میں موسم گرما کی تعطیلات کے موقع پر رنگا رنگالواداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا جہاں ایک طرف ننھے منھے طلباء گھڑسواری میں مصروف رہے تو وہاں دوسری طرف منکی (بندر) کے کرتب اور نازوں نخرے دیکھ کر ننھے منھوں کے چہرے کھل کھلااٹھے ‘بچوں نے خوبصورت لباس اور کاسٹیومز زیب تن کیے ہوئے تھے اور پروگرام سے خوب لطف اندوز ہورہے تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے پرنسپل واجد علی خان نے واضح کیاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔