سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے عہدیداران کی منظوری دیدی

پیر 6 جون 2016 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے عہدیداران کی منظوری دیدی ، مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہر النساء کیطرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی رابطہ بورڈ کے مرکزی چےئرمین میر عتیق الرحمن کی تجویز پر صدر مسلم کانفرنس نے بورڈ کے جن عہدیداران کے ناموں کی منظوری دی اُن میں ڈویژن وائس چےئرمین مظفرآباد سید تبریز کاظمی ، ملک محمد کبیر ڈویژنل وائس چےئرمین میرپور ، سردار کلیم ارباب کو ڈویژن وائس چےئرمین پونچھ اسی طرح روہید بٹ کو ضلعی وائس چےئرمین میرپور ، چوہدری شاہنزیب عالم ضلع بھمبر ، راجہ ساجد علی خان ضلع کوٹلی ، عبدالرحمن سلطانی ضلع سندھنوتی ، سردار خالق نذیر ضلع پونچھ ، راجہ بابر معظم خان ضلع دھیر کوٹ باغ ، شفیق کمانڈر ضلع نیلم ، سید ظہور نقوی ضلع ہٹیاں بالا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کارکن متحرک ہو جائیں ، ریاست کے کونے کونے تک پھیل جائیں ، پی ٹی آئی ، ایم سی اتحاد آمدہ الیکشن میں 30سے زائد سیٹیں لیکر واضح حکومت بنائیگا ۔ کشمیر کونسل الیکشن میں ہمارے اتحاد کی کامیابی نے مخالفین کو حواس باختہ کردیا ہے ، آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس کے مخالفین کو اور مسلم کانفرنس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا کردم لیں گے ، تحریک آزادی کشمیر ، ریاستی تشخص ، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ، آئین ، قانون ، میرٹ کی بالادستی کے لئے ریاستی عوام مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی اتحاد کو کامیاب بنائیں گے ، مسلم کانفرنس نے ہر دور میں عوامی حقوق کی جدوجہد کی اور یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :