تل کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی کاشت 15 جون سے 15 جولائی تک کرنی چاہیے‘ترجمان محکمہ زراعت

پیر 6 جون 2016 15:02

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو تِل کے وقت کاشت اور منظور شدہ اقسام کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ تل کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی کاشت 15 جون سے 15 جولائی تک کرنی چاہیے۔ تل کی اگیتی کاشت سے بیماریوں اور کیڑوں کا حملہ زیادہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور پچھیتی کاشت سے پیداوار کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پچھیتی کاشت گندم کی بجائی میں تاخیر کا سبب بنتی ہے۔ اس لئے اس کو موزوں وقت پر کاشت کرنا ضروری ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ تل کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں کیونکہ یہ اقسام بہتر پیداواری صلاحیتوں کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کیڑوں و بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہیں۔ تل کی منظور شدہ اقسام ٹی ایچ۔6 ، ٹی ایس۔3 اور ٹی ایس۔5 ہیں۔ ٹی ایچ۔6 کو 15 تا 30 جون تک اور ٹی ایس۔3 اور ٹی ایس۔5 کو 15 جولائی تک کاشت کریں۔ منتخب قسم کا صحتمند بیج بحساب ڈیڑھ سے دو کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :