مظفرآباد‘ممتاز شعر ا مخلص وجدانی اور ناز مظفرآباد ی نے اپنا کلام سنا کر طلباء وطالبات کو محظوظ کیا

پیر 6 جون 2016 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء)آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی شعبہ اُرد و کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد ،ممتاز شعر ا مخلص وجدانی اور ناز مظفرآباد ی نے اپنا کلام سنا کر طلباء وطالبات کو محظوظ کیا،اس موقع پر انہوں نے جامعہ کشمیر شعبہ اُردو کے طلبہ کو اس اہم شعبہ کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی ،شعبہ اُردو میں غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر انہوں نے چیئرمین شعبہ اُردو کو خراج تحسین پیش کیا ،قبل ازیں چیئرمین شعبہ اُرڈو ڈاکٹر عبدالکریم نے اپنے خطاب میں معزز مہمانوں کو تعارف کروایا اور انہیں شعبہ آمد پر خوش آمدید کہا ،انہوں نے کہا کہ ممتاز شعراکی شعبہ اُردو میں آمد نے طلبہ کے حوصلے بلند کیے ،تقریب سے فیکلٹی ممبران سید صداقت حسین شاہ ،میر یوسف میر،محترمہ عاصمہ کبیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔