آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی نے ایک اور سکالر پیدا کر دیا

پیر 6 جون 2016 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء)آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی نے ایک اور سکالر پیدا کر دیا ،فتح پور تھکیالہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم نعمان آصف نے کامیابی سے اپنے مقالہ کا دفاع کیا ،پروفیسر ڈاکٹر خواجہ انصر یاسین نے کام کی نگرانی کی ،طالب علم نے اپنی ریسرچ میں سورج کی روشنی کی مدد سے زندگی بچاؤ ادویات کی لیڈ تیار کی ہیں ،اس موقع پر انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والدین ،بھائیوں ،دوستوں با الخصوص بلال اکرم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔